ایچ ٹی سی کمپنی نے بلاک چین اسمارٹ فون متعارف کرا دیا
ایچ ٹی سی کمپنی کی جانب سے پہلا بلاک چین اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فون کو ایکسوڈس 1 نام دیا گیا ہے اور اس میں کمپنی نے نیا کرپٹوکرنسی والٹ زیون نام سے شامل کیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگاپکسل اور 16 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے جبکہ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔یہ فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ بھی ہے۔فون کو 4.78 ایتھیریم یا 0.15 بٹکوائن کے عوض پری آرڈر کیا جاسکتا ہے اور اسے دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔