Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے پی سی سے ہوانکل گئی،فواد چوہدری

 اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی سے ہوانکل گئی ۔مزہ نہیں آیا ۔فضل الرحمان لگے رہیں ۔ شاید 10،15سال بعد انہیںکچھ مل جا ئے کیو نکہ ابھی تو حکومت مستحکم ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے چیف ایگزیکٹوہیں ۔ان کی پالیسیوں پرعملدرآمدہوگا ۔پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح آئین کے تحت حکومت چلانے میں ہے ۔ قانون کے مطابق چلیں گے ۔میرا چیف جسٹس سے احترام کا تعلق ہے ۔ ایک قانو ن دان بھی ہو ں بطور وکیل عدلیہ کا احترام مجھ پر لا زم ہے ۔عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا ،میرا بیا ن عدلیہ سے متعلق نہیں بیورو کریسی سے متعلق تھا۔ انہو ں نے کہا کہ اعظم سواتی شریف آدمی ہیں ، جھگڑے کس کے نہیں ہوتے ؟ پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ا ور نہ ہی بیو روکریسی سے محبت میں کو ئی کمی آئی ہے میرااشارہ جوڈیشری کی طرف ہرگز نہیں تھا ۔

شیئر: