Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس اور ٹرک میں تصادم‘ 7 جاں بحق‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

کوئٹہ:  بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع خضدار سے ایک مسافر کوچ کراچی آ رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق خضدار زاوہ کے نزدیک قومی شاہراہ پر حادثے کے بعد امدادی اداروں نے واقعے میں جاں بہق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت خطرے میں ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ڈی سی خضدار نے میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں میں بچے ، خواتین اور ہندو برادری کے افراد بھی شامل ہیں۔

شیئر: