ہند کی قید سے16برس بعد رہائی
نئی دہلی... ہند میں قید پاکستانی کو 16 سال بعد رہا کر دیا گیا۔ بنارس کی جیل میں قید جلال الدین کا تعلق سندھ سے ہے ۔2001ءمیں بنارس کے کنٹونمنٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا تھا۔جلال الدین سے مشتبہ دستاویزات اور کنٹونمنٹ ایریا کے نقشوں کی برآمدگی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔گزشتہ روز رہائی پانے والے جلال الدین کو اسپیشل ٹیم امرتسر لے کر جائے گی جہاں سے اسے واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔