Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چودھری اور مریم اورنگزیب میں ’’لفظی جنگ‘‘ جاری

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مابین ایک دوسرے کو خلا میں بھیجے جانے سے متعلق دلچسپ بیانات جاری کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ فسادی سیاست دانوں کو خلا میں بھیجنے سے زمین پاک ہو جائے گی اور فسادات رک جائیں گے۔
دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا حساب دیے بغیر خلا میں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری جھوٹے بیانات جاری کرنے کے بجائے کام کرکے دکھائیں۔ حکومت نے 100 دنوں میں صرف بھینسیں بیچی ہیں اور ذاتی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے ملک کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: - - - - -شہباز شریف: ریمانڈ میں توسیع، نواز شریف سے ملاقات

شیئر: