Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نماز فجر نے جان بچادی

مکہ مکرمہ ۔۔۔سعودی شہری محمد مکہ مکرمہ میں نماز فجر کیلئے گھر سے مسجد جانے کے باعث یقینی موت سے بال بال بچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق مقامی شہری کا کہنا ہے کہ اس کا مکان النواریہ محلے میں ہے ۔فجر کے وقت اس کی آنکھ کھلی ۔ نماز با جماعت کیلئے گھر سے نکل کر مسجد پہنچ گیا۔ اسی دوران ایک بڑی چٹان گھر کی دیوار پر گر کر اس کے بیڈ روم تک پہنچ گئی ۔ اگر وہ بستر پر سویا ہوتا تو ایسی صورت میں اس کی ہلاکت یقینی تھی۔

شیئر: