Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#امریکہ_مڈٹرم_انتخابات‎

امریکہ میں ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج میں ایوان نمائندگان صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن سے چھن گیا ہے۔ ٹویٹر صارفین نے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا لکھا آئیے دیکھتے ہیں۔
سہیل چیمہ نے ٹویٹ کیا : ‏امریکہ میں پہلی بار ایک نہی دو مسلمان خواتین براہ راست عوام کے ووٹوں سے جن میں 98 فیصد گورے اور کالے ووٹرز تھے انہوں نے ان دو خواتین کو منتخب کرکے تاریخ رقم کی۔ایک کا تعلق فلسطین ایک کا سومالیہ سے ھے۔کیا پاکستان میں کوئ اقلیتی شخص ڈائرکٹ الیکشن جیت سکتا ھے؟ یہ ھے جمہوریت!
ٹریسی جینکن نے ٹویٹ کیا : شاباش امریکہ ، یہ صحیح سمت میں ایک چھوٹا لیکن بہت اہم قدم ہے۔
عدنان خان کا کہنا ہے : ‏امریکہ کے الیکشن کی تاریخ میں پہلی بار دو مسلمان خواتین ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ڈیموکریٹس راشدہ طالب فلسطینی پناہ گزین ہیں اور الحان عمر سومالی امریکن ہیں۔ ان کی جیت امریکی مسلمانوں کے لئے اچھی خبر اور جمہوریت کا ثمر ہے۔ 
چوہدری وسیم عظمت کے مطابق : ‏اس مڈٹرم الیکشن نے امریکہ کو نسلی، لسانی اور سیاسی بنیاد پر اور زیادہ تقسیم کر دیا۔
عروسہ سلمان نے ٹویٹ کیا : ‏امریکہ کے مڈٹرم الیکشن کے بعد ٹرمپ مشکل میں آچکے ہیں۔
عبدالعلی نے لکھا : ‏امریکی مڈٹرم الیکشن میں کئی بڑے برج الٹ گئے۔
ورجینیہ پروسٹ نے ٹویٹ کیا : میں نتائج سے خوش ہوں اور یہ ایک اچھی پیش قدمی ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا : صدر ٹرمپ کی انرجی الیکشن کے نتائج کے بعد آج کچھ کم دکھائی دی۔ ان کی تقریر میں وہ جذبہ نہیں تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں