مکہ مکرمہ ۔۔۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے دھوکہ دیکر غیر ملکی کارکنان کو لوٹنے والی 2خواتین اور ایک نوجوان کے ساتھ پوچھ گچھ شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق مقدس شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں رپورٹیں درج کرائی گئی تھیں کہ 2لڑکیاں اور ایک نوجوان دھوکہ دیکر غیر ملکی کارکنان کو اپنے یہاں بلاتے ہیں اور پھر انہیں لوٹ لیتے ہیں ۔ واردات کا طریقہ یہ تھا کہ یہ لڑکیاں اور نوجوان کارکنان کو اپنے یہاں کام کے بہانے بلاتے تھے۔ انہیں لالچ دیتے تھے کہ ہمارے یہاں کچھ کام ہے، اس پر تمہیں محنتانہ دیا جائیگا ۔ انہیں غیر آباد جگہ لیجا کر طاقت کے بل پر لوٹ لیا جاتا تھا ۔ لڑکیاں چھیڑ خانی کا الزام لگانے کا ڈھونگ بھی رچ رہی تھیں ۔ پولیس نے تینوں کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔