Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4شعبوں میں سعودیوں کیلئے15ہزار ملازمتیں

جدہ۔۔۔ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ مختلف قسم کا سامان اور اشیاء فروخت کرنے والے ادروں کی 12سرگرمیوں کی سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے میں سعودیوں کو روزگار کے 15ہزار مواقع مہیا ہونگے ۔ان کی اوسط تنخواہ 4ہزار ریال ہوگی۔ متعلقہ دکانوں میں سے ایک دکان کی اوسط ماہانہ آمدنی کا تخمینہ 20تا25ہزار ریال لگایا گیا ہے۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے 9نومبر 2018جمعہ کے روز سے 12پیشوں اور سرگرمیوں کی سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے کا نفاذ شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں سعودائزیشن کی شرح70فیصد رکھی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:-  - - -پٹرول میں پانی ملانے والے اسٹیشن سربمہر

شیئر: