کویت: صحت ادارے اور کلینکس رات 3بجے تک کھلے رہیں گے
کویت: کویت میں صحت ادارے اور کلینکس رات3بجے تک کھلے رہیں گے۔ وزارت صحت نے تمام صحت اداروں اور کلینکس کو ہدایت جاری کردی ہے کہ رات 12بجے بند کرنے کے بجائے ڈیوٹی اوقات 3بجے تک کردی جائے۔ یہ فیصلہ ملک میں درپیش غیر یقینی موسم کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول پر عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وزارت کی طرف سے کوئی اورہدایت نہ ملے۔