Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خودمختار ریاست کے خلاف سازشوں کا جواب دینگے،فلسطینی صدر

رام اللہ۔۔۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے خبردار کیا ہے کہ خودمختار فلسطینی ریاست کے خلاف امریکہ "صدی کے سودے "کے ذریعے اسرائیل اس پر عملدرآمد کے طور طریقے اپنا کر اور حماس ریاست کے قیام میں تعطل پیدا کر کے سازشیں کر رہے ہیں۔ انہیں ان کا جواب دیا جائیگا۔ جلد ہی فلسطینی مرکزی کونسل امریکہ ، اسرائیل او رحماس کے ساتھ اپنے تعلقات کی بابت دو ٹوک فیصلے کرے گی۔ فیصلے کسی کی  تنقید اور الزام تراشی سے بالا ہو کر کئے جائیںگے۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ ہم نے امن عمل کو برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن جدوجہد کی لیکن کچھ لوگ ان میں روڑے اٹکانے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ کامیاب نہیں ہوں گے اور ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔ دوسری جانب فلسطینی دفتر خارجہ نے یونیسکو اور عالمی تنظیم سیاحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی آثار قدیمہ کی شناخت بگاڑنے اور فلسطینی نوادر کی چوری پر بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن قائم کرے۔ قابض اسرائیلی حکام طاقت کے بل پر فلسطینی آثار قدیمہ کو یہودی رنگ دینے کے در پے ہیں۔ دریں اثناء عرب لیگ کے معاو ن سیکریٹری جنرل سعید ابو علی نے  عرب علاقوں پر ناجائز قبضے سے متعلق  فخریہ کلمات بولنے پر اسرائیلی وزیر اظم نتنیا ہو کی مذمت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ نتنیاہو کا بیان  فلسطینی عوام کے حقوق کی توہین اور ان سے روگردانی کے مترادف ہے۔ بین الاقوامی قانونی نظام فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غاصبانہ قبضے کی بابت جو بیان دیا ہے وہ اقوام متحدہ کے منشو رکی نفی او ر بین الاقوامی نظام کا مذاق ہے۔ 

شیئر: