باحہ۔۔۔ باحہ میں نئے سرکلر روڈ اور طائف میں انڈرپاس میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 9افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق طائف انڈر پاس امیر منصور آرمی اسپتال کے بالمقابل ہے۔ یہاں 7گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان شادی الثبیتی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس حادثے میں 4افراد زخمی ہوئے ان میں سے 3کے زخم معمولی تھے انہیں وہیں پر مرہم پٹی کر رخصت کر دیا گیا جبکہ چوتھے کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ گاڑیو ںکے درمیان ٹرک بھی آگیا تھا۔ انڈر پاس انتہائی تنگ ہونے کے باعث حادثے کے مسائل نمٹانے میں غیر معمولی مشکل پیش آئی۔ طائف کے باشندے اس انڈرپاس کی بابت کئی بار شکایات درج کرانے کہ اس کے ڈیزائن میں بھاری قسم کی خرابی ہے۔ یہاں آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ دوسرا حادثہ باحہ کے نئے سرکلر روڈ پر ہوا جس میں 4طالبات او ران کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ بعض کے زخم درمیانے درجے اور دیگر کے درمیانے درجے کے تھے۔ طالبات خطرے سے باہر ہیں۔ انہیں علاج کیلئے باحہ کے کنگ فہد جنرل اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔