Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاہر داوڑ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا : 
طاہر داوڑ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت اور افسوس ناک ہے۔ حکومت اغوااور قتل سے متعلق حقائق سامنے لانے میں ناکام رہی ہے۔ ایس پی سطح کا پولیس افسر دارالحکومت میں محفوظ نہیں تو عام آدمی خود کو کیسے تحفظ میں محسوس کرے گا۔ عمران خان بطور وزیراعظم اور وزیر داخلہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اعتماد میں لیں۔

شیئر: