Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت :ٹریفک پولیس کو اسمارٹ گاڑیاں مہیا کی جائینگی

ریاض ..... ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام شہروں میں خلاف ورزیوں کی روک تھام کےلئے جدید آلات سے لیس اسمارٹ پولیس موبائل یونٹ سروس شروع کیجائیگی۔ سبق نیوز نے ٹریفک پولیس کے حوالے سے لکھا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے ادارہ پولیس کی جانب سے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کےلئے ایسی اسمارٹ موبائل کاریں پولیس کوفراہم کی جائیں گی جس میں جدید ترین اور ہائی اسپیڈ کیمرے نصب ہونگے جو خودکار طریقے سے ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرکے چالان جاری کریں گے ۔ ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید ترین کمپیوٹر اور آلات سے لیس گاڑیاں متحرک یا کھڑی دونوں صورتوں میں خودکار طریقے سے چالان کرنے کی استطاعت کی حامل ہونگی ۔ تیز رفتاری اور دیگر خلاف ورزیوں پر بھی خودکار طریقے سے چالان کئے جاسکیں گے ۔ اسمارٹ پولیس موبائل کے ذریعے سڑک کی دوسری جانب خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کی معلومات بھی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کی وجہ سے خلاف ورزیوں پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گا ۔ 

شیئر: