حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 12 دسمبر کردی گئی
نئی دہلی۔۔۔حج کمیٹی آف انڈیا کی آج ہوئی میٹنگ میں حج کیلئے دی جانے والی درخواستوں کی آخری تاریخ 17 نومبر سے بڑھاکر 12 دسمبر کردی گئی ہے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق اب 12 دسمبر تک حج کے لئے درخواستیں وصول کی جاسکیں گی۔ یہ درخواستیں بذات خود جاکر دفتر یا آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں