شہزادہ محمد بن سلمان جی ٹوئنٹی میں شرکت کرینگے، الفالح
ریاض ... سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ماہ رواں کے آخر میں ارجنٹائن کے دارالحکومت میں ہونے والی جی ٹوئنٹی میں شرکت کرینگے۔ یہ اطلاع وزیر توانائی خالد الفالح نے پریس کانفرنس میں دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان متعدد ممالک کے دورے کے ضمن میں ارجنٹائن بھی جائیں گے جہاں وہ جی ٹوئنٹی میں شرکت کرینگے۔