Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گڑگاؤں میں9بچیوں کا قاتل گرفتار

گڑگاؤں۔۔۔گڑگاؤں کے سیکٹر 66میں 3سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران ملزم کے انکشاف نے پولیس کے ہوش اڑا دیئے۔ نوجوان نے بتایا کہ اب تک 9معصوم بچیوں کو اپنی ہوس کا شکار بنا چکا ہے جن کی عمریں 3سے 8سال کے درمیان تھیں۔ملزم سنیل نے بتایا کہ بچیوں کوکْرکْرے یا چاکلیٹ دلانے کے بہانے سنسان مقام پر لے جاکر سب سے پہلے ان کی ٹانگیں توڑدیتا تاکہ وہ بھاگ نہ سکیں پھر زیادتی کے بعد سر پر پتھر مار کر ہلاک کردیتا اور لاش ویران جگہ پھینک کر فرار ہوجاتا۔زیادتی کا شکار ہونیوالی لڑکیوں میں  3گڑگاؤں ،ایک گوالیار ، ایک جھانسی اور 4دہلی کی بچیاں شامل ہیں۔ گڑگاؤں پولیس نے دہلی، گوالیار اور جھانسی پولیس سے رابطہ کرکے واقعہ سے متعلق معلومات جمع کرنے کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- -  - - - - -کار نہ ملنے پر دولہے کا شادی سے انکار،بارات واپس چلی گئی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: