Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کا دست و بازو بنے رہیں گے، محمدبن زاید

ابوظبی۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے عرب دورے کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کردیا۔ابوظبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امارات اپنے سعودی بھائیوں کا دست و بازو ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ہم سب مملکت سے پیار کرتے ہیں۔ دونوں ملک مضبوط منافع بخش شراکت اور وسیع البنیاد تعاون راسخ کرنے کے مشتاق ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کرکے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے ابوظبی پہنچنے پر انہیں 21توپوں سے سلامی دی گئی۔سعودی ولیعہد نے شاندار استقبال پرامارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ولیعہد کے ہمراہ شاہی خاندان کی اہم شخصیات اور اعلیٰ عہدیدار بھی ہیں۔
مزید :-  - -  -’’القریہ‘‘بجلی گھر کی صدفیصد سعودائزیشن

شیئر: