Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو دوست ممالک کے سفراءنے اسناد سفارت پیش کردیں

ریاض..... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو ریاض کے قصر یمامہ میں برادر اور دوست ممالک کے سفراءسے اسناد سفارت وصول کیں۔ نمیبیا ، ازبکستان، جنوبی کوریا، مراکش ، آسٹریلیا، یونان، آئر لینڈ، فن لینڈ، بیلجیئم، ایتھوپیا، سوئٹزرلینڈ ، جرمنی، ارجنٹائن، عراق، نکاراگوا اور جمہوریہ چیک کے سفراءنے اسناد سفارت پیش کرکے اپنے قائدین کی طرف سے شاہ سلمان کو خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ خادم حرمین شریفین نے بھی انہیں ان کے سربراہوں کیلئے خیرسگالی کا پیغام دیا۔ شاہ سلمان نے آرزو ظاہر کی کہ برادر اور دوست ممالک کے سفراءمملکت کے ساتھ اپنے اپنے ملکوں کے تعلقات کو مضبوط اور جدید تر بنانے کے سلسلے میں بہترین کردار ادا کریں گے۔ سفراءنے شاندار استقبال پر سعودی عرب کے قائد اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر تمام سفراءکو روایتی پروٹوکول بھی دیا گیا۔ 

شیئر: