Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قونصل خانوں کا سیکورٹی آڈٹ شروع کردیا گیا

کراچی: چینی قونصل خانے پر دہشت گردانہ حملے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف امیر شیخ کی زیر سربراہی افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں پولیس چیف نے انکشاف کیا کہ کچھ لوگ مزید گرفتار ہوئے ہیں جو یا تو دہشت گردوں سے رابطے میں تھے یا انہیں پناہ دینے والوں میں شامل تھے۔ دفاعی نمائش کی سیکورٹی کے حوالے سے گزشتہ روز اجلاس کے دوران کراچی پولیس چیف نے چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حراست میں لئے گئے ملزمان سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم ان سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب چینی قونصل خانے پر ناکام حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قونصل خانوں کا سیکورٹی آڈٹ شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ پولیس، ایف سی و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہم آہنگی بڑھانے کےلئے کیا جارہا ہے ۔
 

شیئر: