Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکل سواروں کےلئے نیا حکم جاری

لاہور: پنجاب بھر میں آئندہ ماہ سے موٹر سائیکل سواروں کےلئے نیا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے صوبے میں یکم دسمبر سے موٹرسائیکل سوار دونوں افراد پر ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دے دی۔ ہیلمٹ پہننے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ دونوں موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ نہ پہنے تو چالان ہوگا۔قبل ازیں سماعت کے دوران سی ٹی او لاہور نے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر 2 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سائیڈ مرر (پیچھے دیکھنے والے شیشے) نہ لگانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاو¿ن کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت جسٹس علی اکبر قریشی نے ٹریفک قوانین کی پابندی کرانے پر سی ٹی او کو شاباش بھی دی ۔ سی ٹی او نے عدالت میں کہا کہ یکم دسمبر سے ٹریفک رولز پر من و عن عمل کرایا جائے گا۔
 

شیئر: