امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ٹویٹ کیا :
نجی سود پر قرضوں کی فراہمی کا نظام استحصالی ہے۔ قرض فراہم کرنے والے سود کی شرح میں اضافہ کرتے جاتے ہیں، جس سے قرض خواہ کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے۔ سود کے خاتمہ کے لیے جتنی جدوجہد کی جائے کم ہے۔ قرآنی احکامات پر عملدرآمد کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہئے۔نجی قرضوں کے لین دین کی صورت میں سود پر پابندی کے ساتھ ملک سے سود کے مکمل خاتمہ کی طرف بڑھنا ہو گا، اسی میں ہماری بھلائی ہے۔ آئین ایسے اقدامات پر زور دیتا ہے جن سے انفرادی و اجتماعی طور پر اسلام کے بنیادی اصولوں کے مطابق طرز زندگی اختیار کی جا سکے۔
نجی سود پر قرضوں کی فراہمی کا نظام استحصالی ہے۔ قرض فراہم کرنے والے سود کی شرح میں اضافہ کرتے جاتے ہیں، جس سے قرض خواہ کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے۔ سود کے خاتمہ کے لیے جتنی جدوجہد کی جائے کم ہے۔ قرآنی احکامات پر عملدرآمد کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) ٢٧ نوفمبر ٢٠١٨