”قہوہ“ نے الدایر کو نیو پیٹرول گیٹ بنادیا
الدایر...جازان ریجن کی مشرقی کمشنری الدایر میں قہوے کا چھٹا میلہ لگے گا۔ یہاں 80ہزار سے زیادہ قہوے کے درخت ہیں۔ یہ سالانہ 600ٹن قہوہ پیدا کررہے ہیں۔ یہاں کا قہوہ دنیا بھر میں انتہائی معیاری سمجھا جاتا ہے۔ الدایر میں قہوے کے 10ہزار سے زیادہ نئے پودے لگائے گئے ہیں۔ 70سے زیادہ قہوہ فارم تیار کئے جارہے ہیں۔ 7روزہ میلے کے دوران قہوے کے بڑے سودے ہونگے۔ ماہرین کا کہناہے کہ پیٹرول کے بعد پوری دنیا میں سب سے زیادہ سودے قہوے کے ہورہے ہیں۔ کروڑوں لوگوں کی روزی اس سے جڑی ہے۔ یومیہ 2.25ارب ریال کا قہوہ استعمال کیا جارہا ہے۔