ریاض۔۔۔امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اطلاع دی ہے کہ ٹھیکیداری والی سعودی کمپنی نے 2ماہ سے سعودی بینکوں کے قرضے ادا نہیں کئے ۔کمپنی پر 7ارب ریال ( 1.9ارب ڈالر ) کے قرضے ہیں ۔ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر قبرص میں ہے ۔العربی بینک ، الاول بینک ، سعودی فرانسی بینک اور سامبا گروپ نے سعودی ٹھیکیدار کمپنی کو قرضے دئیے ہوئے ہیں ۔ ان بینکوں کے عہدیداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سعودی ٹھیکیدار کمپنی شاید ہی قرضے ادا کر سکے ۔