1509936عمرہ ویزے جاری ، وزارت حج و عمرہ
ریاض.... وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ 21ربیع الاول 1440 ھ تک 15لاکھ9ہزار936عمرہ ویزے جاری کردیئے گئے۔ اب تک 11لاکھ9ہزار961معتمر مملکت پہنچ چکے ہیں۔ فی الوقت مملکت میں موجود معتمرین کی تعداد 3لاکھ37ہزار876تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں سے 2لاکھ32ہزار117مکہ مکرمہ اور ایک لاکھ5ہزار759مدینہ منورہ میں ہیں جبکہ 8 لاکھ53ہزار85عمرہ و زیارت سے فارغ ہوکر رخصت ہوچکے ہیں۔ نئے عمرہ موسم کا تیسرا مہینہ چل رہا ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال زیادہ معتمر ارض اقدس پہنچ رہے ہیں۔ اب تک10 لاکھ94ہزار403ہوائی جہازوں ، 96ہزار523بری راستوں اور 53سمندر کے راستے آئے ہیں۔ سب سے زیادہ پاکستان، دوسرے نمبر پر انڈونیشیا، تیسرے نمبر پر ہندوستان، چوتھے پر یمن، پانچویں پر ملائیشیا سے معتمر مملکت آئے۔ انکے بعد الجزائر، ترکی، امارات، بنگلہ دیش اور برطانیہ کے معتمرین کا نمبر آتا ہے۔