Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک روس مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

کراچی: ”عریبین مون سون“ نامی پاک روس مشترکہ بحری مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہوئیں۔ اس حوالے سے پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق روسی بحریہ کے 2 جہازوں نے کراچی بندرگاہ کا دورہ اور مشقوں میں شمولیت اختیار کی۔ قبلا زیں کراچی آمد پر روسی جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ دورے کے دوران روسی بحریہ کے آفیسرز نے پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کیں۔ شمالی بحیرہ عرب میں منعقدہ مشقوں میں پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے جہازوں نے جنگی آپریشنز میں حصہ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے ۔ روسی بحری جہازوں کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ واضح رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی حال ہی میں روس کا دورہ کر چکے ہیں۔
 
 

شیئر: