کابل۔۔۔اقوام متحدہ نے افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف کیا ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ نے کہا کہ امریکی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔حالیہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ رواں ہفتے امریکی فضائی حملے میں 10 بچے اور 8 خواتین ہلاک ہوئیں۔ اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔دوسری جانب امریکی عسکری حکام کا موقف ہے کہ امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کمپاؤنڈ سے ٹکراگیا تھا ۔اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔