لکھنؤ ۔۔۔۔ سطان پور ضلع میں یوم معذور کا اہتمام کیاگیاتھا لیکن ہوگیا اس کا الٹا۔معذوروں نے سرکاری تقریب میں جانے کے بجائے جلوس کارخ موڑدیااورضلع مجسٹریٹ کے دفتر پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے ضلع مجسٹریٹ مرداباد کہا اوریوم معذور کی سرکاری تقریب میں شرکت کرنے سے انکارکردیا۔معذورین کے ایک نمائندے نے پریس کو بتایاکہ پورے سال بھر سے ان کی حکومت نے کوئی خبر نہیں لی اورضلع ہیڈکواٹرسے بھی انہیں کوئی مدد نہیں ملی۔ضلع مجسٹریٹ نے وعدہ کیاتھا کہ دسمبر سے پہلے پہلے ہی انہیں کمبل دے دئے جائیںگے۔اس کے علاوہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں ان میں سوئٹرتقسیم کئے جائیں گے۔ ان کاکہناہے جب نومبر میں کمبل نہیں ملا تو سوئٹرملنے کی کیاامید ہے۔معذوروں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اورحکومت برابر جھوٹ بول رہے ہیں معذوروں نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے سے گزرنے والی سڑک پر رخنہ اندازی کرکے آمدورفت بندکردی تھی۔