Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، سرمایہ کاروں کو فائدہ

سارے اشاریے مثبت ، سرمایہ کاری میں 15.7فیصد اضافہ، ڈیویڈنڈ کے اعلانات
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی خبریں گردش کرتی رہیں جس سے خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں بہتری آئی مگر جمعرات کو قیمتیں پھر گر گئیں کیونکہ خام تیل کی پیداوار اور برآمد کرنے والے ممالک کے درمیان یہ طے نہیں پاسکا کہ پیداوار میں کتنی کٹوتی کی جائے۔ یہ بحث جمعہ کو بھی جاری رہیگی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمت اتار چڑھاﺅ کے بعد 4.7فیصد اضافے کے بعد 52.89ڈالر فی بیرل پر دیکھی گئی۔ اس کے ساتھ ہی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مزید بہتری دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 145.99پوائنٹس اضافے کے بعد 7848.98پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ ہفتے سارے اشاریے مثبت زون پر بند ہوئے۔ پرائس انڈیکس میں 1.9فیصد اضافہ، جبکہ سودوں اور حجم میں بالترتیب 16.7فیصد اور 17.8فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔کاروباری مالیت 15.7 فیصد فروغ کے بعد 17.8ارب ریال تک پہنچ گئی۔ حصص کی قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ کاروں کو 40ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں سب سے زیادہ فائدہ بوپا انشورنس کو ہوا جسکی قیمت 12.34فیصد اضافے کے بعد79.20ریال پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ برج انشورنس کی قدر 11.04فیصد فروغ کے بعد 26.45ریال پر پہنچ گئی۔ ہیوی ویٹ سابک کی قیمت 2.90فیصد اضافے کے بعد 120.80ریال پر پہنچ گئی جبکہ الراجحی بینک کی قیمت 1.29فیصد بڑھنے کے بعد 86.70ریال پر بند ہوئی۔ النماء بینک کی قیمت 6.05فیصد اضافے کے بعد22.10ریال پر پہنچ گئی۔ نقصان کے لحاظ سے سعودی کیمیکل کمپنی ٹاپ پر رہی جسکی قیمت 5.39فیصد کمی کے بعد 31.60 ریال تک گر گئی۔ گزشتہ ہفتے النماءبینک نے 10فیصد اور سہارا کیمیکل نے 5فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کے اعلانات کئے۔
 
 

شیئر: