شیخ رشید کی کارکردگی سب سے بہترین قرار
اسلام آباد... وفاقی کابینہ کے 9گھنٹے جاری رہنے والے خصوصی اجلاس میں 26وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔ شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔ اجلاس میں دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مراد سعید کو وزیرمملکت سے وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا گیا ۔ وزیراعظم اجلاس کے دوران مسلسل فائلیں دیکھتے اور سوالات کرتے رہے۔ وزیراعظم کئی وزرا کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوئے اور پے در پے سوالات کرتے رہے۔ وزیراعظم کی باڈی لینگویج بتا رہی تھی کہ وزرا کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں رہی تاہم وہ فوری کوئی فیصلہ نہیں دیں گے۔