چشمے سے پڑنے والا نشان کیسے ختم کریں ؟
نظر کی کمزوری ہمارے ہاں ایک عام سا مسئلہ ہے جو کہ ہر دوسرے فرد کو درپیش ہے ۔ بیشتر افراد نظر کی کمزوری کے باعث چشمہ استعمال کرتے ہیں اور لینز استعمال کرنے سے خوف محسوس کرتے ہیں ۔ چشمہ کے مستقل استعمال سے ناک پر نشان پڑ جاتا ہے جو سیاہ دھبے کی صورت اختیار کرلیتا ہے ۔ اس نشان سے بچنے کے لئے کھانے کا سوڈا اور کیسٹرآئل کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے ۔ ان دونوں اجزاء کو اچھی طرح ملاکر نشان پر ہلکا ہلکا مساج کریں اور دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں ۔ آہستہ آہستہ نشان ختم ہو جائے گا ۔