Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

رام اللہ ۔۔۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 40 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فوج نے بدھ اور جمعرات کے درمیانی رات رملہ شہر کے قریب کبار اور سلواد نامی علاقوں، نابلس، طباس، تلکرم اور الخلیل میں مختلف چھاپوں کے دوران 21 فلسطینیوں کو گرفتار کیااور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں ایسی ہی کارروائیوں کے دوران مزید 19 افراد کو حراست میں لے لیا۔اسرائیلی فوج کی طرف سے ان گرفتاریوںکے بارے میں تاحال کو ئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ گرفتاریاں 3 فلسطینی شہریوں کو شہید کرنے کے بعد کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ تلاشی اور محاصرے کی ایسی ہی کارروائیوں کے دوران گرفتار کئے گئے فلسطینی باشندوں میں سے ساڑھے6 ہزار فلسطینی اب بھی اسرائیلی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ ان میں 52 خواتین اور 270 بچے شامل ہیں۔

شیئر: