Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت بنتے ہی سعودی عرب مدد کریگا، الحریری

بیروت۔۔۔ لبنان کے نامزد وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں حکومت تشکیل پاتے ہی سعودی عرب لبنان کی اقتصادی مدد کرےگا۔ انہوں نے لندن کے ایک ابلاغی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جونہی ہمارے یہاں حکومت قائم ہوگی فوری طور پر سعودی عرب لبنان کی اقتصادی مدد کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا۔

شیئر: