Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد ائیر پورٹ کی عمارت دھنسنے لگی

راولپنڈی...اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم کارگو بلڈنگ بیٹھنا شروع ہوگئی ۔دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ ایک سینئر افسر کے آفس میں لیکج کا مسئلہ پیدا ہو ا۔اس طرح دیگر کمروں میں بھی ایسے مسائل سامنے آئے۔دیوار میں دراڑیں بڑھ رہی ہیں۔ اب عمارت کا ایک حصہ بیٹھنا شروع ہوگیا ۔ محکمہ کسٹم یہ معاملہ ائیرپورٹ منیجر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کے نوٹس میں لایا اور انہیں بتایا گیا کہ اب یہ عمارت محفوظ نہیں۔ایڈیشنل کلکٹرکسٹم نثار احمد نے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیرفریٹ یونٹ کو دوسری جگہ منتقلی کا عمل شروع کردے گی ۔انہوں نے تصدیق کی کہ اس عمارت میں دراڑیں وسیع ہوگئی ہیں اور عمارت ایک طرف کو جھک رہی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دراڑیں پر کرنے کیلئے پلاسٹر کیا لیکن خطرے کی گھنٹی اس وقت بجنا شروع ہوئی جب چند دن قبل عمارت ایک طرف جھکنے لگی۔دریں اثناءسول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہاہے کہ عمارت میں دراڑوں کی شکایت پر ماہرین نے عمارت کا معائنہ کیا۔کسٹم ا سٹاف کومتبادل جگہ فراہم کردی ۔ عمارت میں دراڑیں نمودار ہونے کی تفتیش شروع کردی گئی۔واضح رہے کہ 105ارب روپے کی لاگت سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ تعمیر کیا گیا ہے۔

شیئر: