Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہر خورانی سے 9افراد بیمار، بچی جاں بحق

مدینہ منورہ۔۔۔ مھد الذھب کمشنری کے عنیزہ قریہ میں زہر خورانی کے باعث 7سالہ بچی جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 9افراد بیمار ہوگئے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ مھد الذھب جنرل اسپتال ایمرجنسی وارڈ 6مریض لائے گئے تھے۔ ان میں سے ایک بچی بھی تھی جو زہر خورانی سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوگئی۔ دیگر 5کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے مدینہ منورہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زہر خورانی بکری کا دودھ استعمال کرنے سے ہوئی۔ ایسا لگتا ہے کہ دودھ زہر آلود تھا۔ ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی نتیجہ ریکارڈ پر نہیں آیا۔

                

شیئر: