Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم کے بڑے دروازے آخری مرحلے میں

مکہ مکرمہ ۔۔۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بڑے دروازوں کی تعمیر کے کام کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔ باب الملک عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت تعمیراتی امور کے ادارے کے معاون ڈائریکٹر جنرل محسن الصبان نے مکہ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس سارے کام کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ دروازوں پرسنگ مر مر لگایا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں صوتی نظام کی تنصیب بھی کی جارہی ہے۔ دریں اثناءمسجد الحرام انتظامیہ نے زائرین کیلئے تعلیمی حلقوں کی جگہیں متعین کردی ہیں۔اسی کے ساتھ ساتھ دینی استفسارات کے جواب دینے والوں کی جگہیں بھی مقرر کردی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک جامع گائڈ جاری کردی ہے۔ اسکی 5ہزار کاپیاں چھاپی گئی ہیں۔ معتمرین اور زائرین میں تقسیم کی جارہی ہیں۔

                       

شیئر: