جامعہ کراچی کا 29 واں کانووکیشن
کراچی: شہر قائد کی معروف ترین درس گاہ جامعہ کراچی میں 29 ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں مختلف شعبوں کے 1700 طلبہ کو اسناد دی گئی جبکہ بہترین کارکردگی پر 165 طلبہ کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازا گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے کانووکیش میں چانسلر جامعہ کراچی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ بڑے عہدوں پر پہنچنے والے زیادہ تر افراد اسی جامعہ سے نکلے ہیں۔ خواب دیکھنا بری بات نہیں یہ زندہ قوموں کی نشانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کا اسپتال ہر حال میں بنے گا، یہ اسپتال کراچی والوں کے لیے ضروری ہے ۔ کانووکیشن میں جامعہ کراچی کے اساتذہ نے سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر محمد جاوید کی ہلاکت پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔