Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ڈرائیور کے سفاک قاتل کی تلاش

عفیف۔۔۔ پاکستانی کارکن کے نامعلوم سفاک قاتل کی تلاش جاری ہے ۔ مقتول پر تیزاب پھینک کر اسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا ۔ سبق نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ عفیف کمشنری سے 10 کلو میٹر دور ایک گاڑی سے پاکستانی کی نعش برآمد ہوئی جسے انتہائی سفاکی سے قتل کیا گیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول پر تیزاب پھینک کر اسے بے بس کیا گیا بعد میں تیز دھار آلے سے اس کے سر پر وار کر کے اسے قتل کر دیا گیا۔پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریجنل پولیس نے ریاض سے خصوصی اہلکاروں سے مدد بھی حاصل کر لی جو اس طرح کے کیسوں کے حل میں شہرت رکھتے ہیں ۔ 

شیئر: