امن عامہ کے نئے ڈائریکٹر کون؟
ریاض۔۔۔امن عامہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل خالد الحربی انسداد دہشتگردی کے ہیرو مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک طرف تو دہشتگردی کے جرائم کے سدباب میں اہم کردارادا کیا اور دوسری جانب گزشتہ برسوں کے دوران حج سیکیورٹی فورس کی قیادت کامیابی سے انجام دی۔ وہ امن عامہ کے کئی عہدوں پر سرفراز رہ چکے ہیں۔ 1431ھ میں اسپیشل ایمرجنسی فورس کے سربراہ بنائے گئے۔ انہیں مشاعر مقدسہ میں جم غفیر کو منظم کرنے کا بھی بڑا تجربہ ہے۔