Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی

 سرمایہ کاروں کو 8.8ارب ریال کا نقصان، سعودی کیبل کمپنی کو فوقیت، امانہ انشورنس کی تنزلی، متعدد بینکوں کے ڈیویڈنڈ کے اعلانات
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میںکافی مدو جزر دیکھا گیا ۔ شروع میں تو تیل کی قیمتیں 10.5 فیصد گر گئیں۔ مگر ہفتے کے آخر میں کچھ بہتر ی نظر آئی اور نقصان کم ہوکر صرف 3.17فیصد رہ گیا جبکہ خام تیل کی قیمت جمعرات کو 46.22ڈالر فی بیرل دیکھی گئی۔ اسی طرح تداول آل شیئر انڈیکس میں بھی 224پوائنٹس کا مدوجزر دیکھا گیا ۔ آخر میں صرف 4.04پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 7749.32 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ کاروباری مالیت 19.2فیصد کمی کے بعد 12.2 ارب ریال رہ گئی جبکہ سودوں اور حجم میں بالترتیب 21فیصد اور 20فیصد کا انحطاط دیکھا گیا۔ قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کو 8.8ارب ریال کا نقصان ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں سعودی کیبل کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 11.21فیصد اضافے کے بعد 37.70ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ منافع کے لحاظ سے الریاض بینک دوسرے نمبر پر رہا جس کی قیمت 9.87فیصد اضافے کے بعد 19.82ریال پر بند ہوئی۔ نقصان کے لحاظ سے امانہ انشورنس ٹاپ پر رہی جسکی قیمت22.61فیصد تنزلی کے بعد 21.36ریال تک رہ گئی۔ عنایہ انشورنس کی قدر 9.82فیصد کمی کے بعد 22.04ریال پر بند ہوئی۔ ہیوی ویٹ سابک کی پرائس 3.20فیصد کمی کے بعد 115ریال پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ النماءبینک اور الراجحی بینک کی قیمتیں بالترتیب 1.98فیصد اور 1.30فیصد اضافے کے بعد 22.66ریال اور 85.90ریال پر بند ہوئیں۔ گزشتہ ہفتے متعدد بینکوں نے اپنے سالانہ مالیاتی نتائج کے ساتھ منافع تقسیم کرنے کے اعلانات بھی کئے۔ اس میں سرفہرست عرب نیشنل بینک رہا جس نے 50فیصد بونس شیئرز اور 8.5فیصد کیش ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا جبکہ نیشنل کمرشل بینک نے 11فیصد، سعودی برطانوی بینک اور سعودی امریکی بینک نے 10، 10فیصد اور سعودی فرانسی بینک نے 8فیصد کیش ڈیویڈنڈ کے اعلانات کئے۔
 

شیئر: