یمی گوتم نے شادی اور محبت پر خاموشی توڑ دی
بالی وڈ اداکارہ و ماڈل یمی گوتم نے اپنی شادی اور محبت پر خاموشی توڑ دی۔یمی گوتم نے انٹرویو میںگوخود کو تنہا قرار دیاتاہم ماضی میں ان کا نام ساتھی اداکار پلکت سمرن کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ۔ پلکت سمرن کی طلاق کے بعد اگرچہ ان کی بیوی نے اس کا سبب یمی گوتم کو قرار دیا تھا ۔ یمی گوتم نے ان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پلکت سمرن سے کوئی تعلق نہیں۔ اگرچہ تاحال پلکت سمرن اور یمی گوتم نے اپنے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا مگر ہندوستانی میڈیا کے مطابق دونوں کے تعلقات قائم ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیںمگر اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔