Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نانا پاٹیکر نے 68 بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ اداکار، فلم ساز، مصنف نانا پاٹیکر نے 68  بہاریں دیکھ لیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ور سٹائل اداکار نانا پاٹیکر یکم جنوری 1951ء کوریاست مہاراشٹرا میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1978ء میں فلم’’ گمنام‘‘ سے فلمی  کریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے ہیرو، معاون اداکار ، ویلن اور کیرکٹر آرٹسٹ کے کرداروں سے شائقین میں مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے 1987ء میں فلم’’ مہرے‘‘ اور 1988ء میں فلم ’’سلام ممبئی‘‘ اور 1989ء میں فلم ’’پرندہ ‘‘میں ویلن کے کردار سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ نانا پاٹیکر کے بارے میں یہ تصور عام تھا کہ وہ صرف سنجیدہ اداکاری کرتے ہیں مگر2007 ء میں فلم ’’ ویلکم‘‘ میں مزاحیہ کردار ادا کر کے یہ ثابت کردیا کہ وہ ہر کرداربخوبی انجام دینا جانتے ہیں۔ ان کی معروف فلموں میں کرانتی ویر، اگنی ساکشی، انگار، خاموشی:دی میوزیکل، وجود، اب تک چھپّن، اب تک چھپن ٹو، پاٹ شالہ، راج نیتی، ویلکم بیک اور دیگر شامل ہیں جبکہ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
 

شیئر: