Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں مشرق وسطیٰ کی تیسری بڑی مسجد

قاہرہ ۔۔۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کے نئے دارالحکومت میں” الفتاح العلیم“مسجد کا افتتاح کردیا۔ یہ مشرق وسطیٰ کی تیسری بڑی مسجد ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف کے بعد اسکا نمبر ہے۔ یہ 29ایکڑ رقبے میں قائم کی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں مسلم ممالک کے متعدد قائدین، رہنما ، عمائدین شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب بھی موجود تھے۔ مسجد 4ثانوی گنبدوں پر مشتمل ہے۔ ہر ایک کا قطر 12.5ہے۔ ہر گنبد 10میٹر اونچا ہے۔ مسجد میں 6300نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اسکے 6دروازے ہیں۔ خواتین کیلئے الگ ایک دروازہ ہے۔ مردوں کے لئے 2وضو خانے ہیں۔ خواتین کیلئے بھی 2وضو خانے بنائے گئے ہیں۔ مسجد کے اوپر کھلا صحن رکھا گیا ہے جہاں نماز کی ادائیگی ممکن ہے۔ مسجد کے ماتحت آسمانی مذاہب کا نمائندہ عجائب گھر، دارتحفیظ القرآن اور شفا خانہ بھی بنایا گیا ہے۔ مسجد کے تحت7ہال ہیں۔ ان میں سے 4 مردانہ تقریبات اور 3خواتین کیلئے ہیں۔ مصری صدر نے اس موقع پر نئے گرجا گھر کا بھی افتتاح کیا۔ مصر کے پوپ تواضروس دوم اور سرکاری عہدیدار نیز گرجا گھر کی ممتاز شخصیات افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تھیں۔ یہ گرجا گھر مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ہے۔ 8200افراد کی عبادت کیلئے کافی ہوگا۔ یہ 6300مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: