Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی سی سی آئی کا ہندوستانی کرکٹرز کیلئے خصوصی بونس

ممبئی:ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز جیتنے کے تاریخی کارنامے پر ٹیم ، کوچنگ اور اسپورٹنگ اسٹاف کےلئے خصوصی بونس دینے کا اعلان کردیا ہے ۔بی سی سی آئی کے مطابق بونس کی یہ رقم کوہلی الیون کے کھلاڑیوں کی میچ فیس کے برابر ہوگی اور انہیں 15لاکھ روپے ملیں گے۔ ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو ساڑھے 7لاکھ روپے فی میچ کے حساب سے بونس ملے گا۔ اسی طرح کوچز کو 25لاکھ جبکہ ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف کے لئے ان کی تنخواہ اور پروفیشنل فیس کے حساب سے بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: