Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ کے رہنماﺅں کی جیل میں نواز شریف سے ملاقات

لاہور: ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماﺅں نے جیل میں ان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور آج اُن سے ملاقات کا دن مختص ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جیل کے باہر صبح ہی سے مسلم لیگ کے کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی تھی، اس موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات بھی کررکھے تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ان کے اہل خانہ کے علاوہ پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات طے تھی۔بتایا گیا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کرنے والے پارٹی رہنماﺅں میں مشاہد اللہ خان، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، ملک ندیم کامران، منشا اللہ بٹ اور عثمان ابراہیم سمیر دیگر شامل ہیں۔ 
 
 

شیئر: