پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی گئی ہے۔ ٹویٹر صارفین نے تحریک انصاف کے اس فیصلے پر کیا کہا آئیے دیکھتے ہیں۔
علشبہ بخاری نے ٹویٹ کیا : تحریک انصاف نے آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن سے واپس لے لی اب سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔یوٹرن تو اس پر بھی بنتا ہے تاکہ نیازی بڑا لیڈر بنے ۔
ثمن ڈار نے لکھا : اس حکومت کا کام ہے یوٹرن لینا
یہ غنڈے موالیوں کی حکومت اپنے جیسوں کے ہی قابو آتے ہیں ڈیل ڈرامہ جاری ہے ۔ پی ٹی آئی نے آصف علی زرداری کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس واپس لے لیا پی ٹی آئی نے سابق صدر کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کیا تھا ۔
سعد ولید نے کہا : تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔ واؤ واقعی آصف علی زرداری نوازشریف سے بڑے سیاستدان نکلے۔
شہباز خان نے سوال کیا : تحریک انصاف نے آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئیے دائر درخواست واپس لے لی۔ اسے این آر او کہیں یا 18ویں ترمیم پہ سمجھوتہ ؟؟؟
منیب اکرم نے ٹویٹ کیا : خرم شیر زمان نے ریفرنس واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن سے واپس ہی لینا چاہیے تھا۔آصف علی زرداری کی نا اہلی اب سپریم کورٹ میں چیلنج کی جائے گی اور یہ بات بھی میڈیا کو آگاہ کی گئی کہ ہم سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ لیکن مجال ہے کہ میڈیا پوری خبر دکھائے۔
انوار بلیدی نے لکھا : ہم نے کہا تھا کے یہ شہیدوں اور جیالوں کی جماعت ہے سوچ سمجھ کر مقابلہ کرنا۔ آج پھر پی ٹی آئی کے ایک ایک اور جھوٹ کے ڈھول کا پول کھل گیا ہے۔ آصف علی زرداری کو نااہل کروانے والے آج اپنے منہ کے بل گرے ہیں۔