دنیائے فٹبال کے دو بڑے کھلاڑی کا کا اور پرتگال کے فیگو کراچی پہنچ گئے۔ شائقین پر جوش، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمدپر سیکیورٹی کے بھی سخت کئے گئے۔ ا س موقع پر ٹویٹر پر متعدد ٹوئٹس کئے گئے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : فٹبال کے مشہور کھلاڑیوں کاکا اور فیگو کا کراچی میں ہوٹل پہچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔
عاطف توقیر نے لکھا : پاکستان کو فٹ بال کے کھیل میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، تاکہ اس کھیل میں نہایت زبردست اور باصلاحیت نوجوان اپنا لوہا منوائیں اور دنیا میں سب سے زیادہ مقبول اس کھیل کے ذریعے پاکستان کی پہچان بنے۔ میڈیا کو بھی فٹ بال کو زیادہ کوریج دینے کی ضرورت ہے۔
مصطفی نے ٹویٹ کیا : خوش آمدید دُنیائے فٹ بال کے لیجنڈز کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے جی آیاں نوں پخیر راغلے۔ پاکستان کا روشن چہرہ انشاءاللہ اب دنیا دیکھے گی۔
ایک اور صارف نے کہا : سٹار فٹبالرز ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو پاکستان کراچی پہنچ گئے۔کاکا اور فیگو کو سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔ان کھلاڑیوں کا شکریہ جو پاکستان آئے اور دنیا کو پاکستان کا پرامن چہرہ دکھانے میں ہمارا ساتھ دیا اور شکریہ پاک فوج کا جنہوں نے امن قائم کیا۔