Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#باجی_کے_اثاثے

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے امریکہ کے شہر نیو جرسی میں بھی اثاثے سامنے آگئے ہیں۔ علیمہ خان کی جائیداد سامنے آنے پر مسلم لیگ نون کے کارکنان عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ 
محمد فیاض نے ٹویٹ کیا : ‏عمران اور اسکی بہن جس برے طریقے سے ایکسپوز ھو رہے ہیں اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ دوسروں کو چور چور کہنے والے خود ہی چور نکلے۔کپتان صاحب یہ مکافات عمل ہے اس سے سبق سیکھو۔
حمزہ چوہدری نے کہا : ‏دیکھیں وزیر اعظم عمران خان نے 26 جولائی کو کہا تھا احتساب مجھ سے اور میرے خاندان سے شروع کیا جائے تو اب کیا قباحت ہے؟یہ ہی کہتے تھے کہ منی ٹریل لاو اور رسیدیں نکالو۔اب اگر آپ کے خاندان پر الزام ہے تو اسے کورٹ میں غلط ثابت کریں۔اس پر یو ٹرن لینا ہے؟
عباس آرائیں نے لکھا : ‏نیازی واقعی ویژنری آدمی ہے اُس کا انڈوں والا مشورہ قوم کیلیے پرفیکٹ تھا جس کی باجی سلائی کر کے نیوجرسی اور دوبئی میں پراپرٹی بنا سکتی ہے تو تم لوگ انڈے سے کیوں نہی معیشت بہتر کر سکتے۔
حفصہ اقبال نے ٹویٹ کیا : ‏صدقہ و خیرات ہر بلا کو کھا جاتا ہے، جبکہ عمران خان اور باجی علیمہ وہ بلائیں ہیں جو صدقہ و خیرات بھی کھا جاتی ہیں۔
رافعہ خرم نے سوال کیا : ‏آف شور کمپنی ،ہیلی کاپٹر کیس، بیرون ملک 18 خفیہ اکاونٹ،  بہنوں کی بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں وغیرہ وغیرہ! کیا اب عمران نیازی اخلاقا استعفی دے گا؟
مصطفی ملک نے لکھا : ‏نوازشریف نے ایک بار کہاتھا 
"میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں"آج مکافات عمل دیکھ کر صدا گونجی اللہ الحق ہے, اللہ الحق ہے۔
محمد افضل نے ٹویٹ کیا : ‏یوتھیے کہتے تھے نواز شریف کا باپ امیر اور شہباز شریف کا غریب تھا-اب علیمہ خان کا باپ امیر اور عمران نیازی کا باپ غریب ہے۔
عاطف احمد ملک نے کہا : ‏‎نیازی پچھلے کئی سالوں سے یوتھیو کو کرپشن کے نقصان بتاتا رہا۔اور خود اس کی بہن دوسرے ممالک میں جائدادیں بناتی رہی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں