سعودی عدالتیں بغیر اندراج والے کرائے نامے مسترد کردینگی
پیر 14جنوری 2019 ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”مکہ“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ریاض کے قصر یمامہ میں شاہی خاندان کے افراد، مفتی اعلیٰ ، صدر شوریٰ ، علمائ، عہدیداروں اور عوامی وفود نے ملاقات کی
٭ سعودی وزارت صحت 2021ء میں دواﺅں کے گوداموں سے آزاد ہوجائیگی
٭ سعودی عدالتیں بغیر اندراج والے کرائے نامے مسترد کردینگی
٭ سعودی کے ملازم ہوتے ہی نطاقات میں اندراج سے نجی اداروں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی
٭ الجزائر اور سوڈان کے کھلاڑیوں نے قطر کو ایشین کپ 16کا اہل بنادیا
٭ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ سے جاری ہونے والی ڈگریوں میں حفاظتی علامتیں شامل، جعلسازی مشکل
٭ امریکی صحافی نے ایران کی جیلوں میں خوف وہراس کے 544دن گزار دیئے
٭ جدہ میں جسر البحیرات کی تعمیر نو، پل سے المروج محلہ دیگر محلوں سے جڑ جائیگا
٭ اجازت یافتہ سرمایہ کاریوں میں 99فیصد اضافہ
٭ حوثیوں نے اسکولوں کے ٹیلبزکو تابوتوں میں تبدیل کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭