دہشتگردی کے فیصلوں پر اعتراضات کی اجازت
ریاض۔۔ وزیر انصاف و سربراہ اعلیٰ عدالتی کونسل شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے ہدایت جاری کی ہے کہ سپریم کورٹ دہشتگردی کے جرائم پر فوجداری اور اپیل کورٹ کے سزا یافتگان کے مقدمات کی سماعت کرسکتی ہے۔ وزارت انصاف نے پیر کو یہ اطلاع دیتے ہوئے تاکید کی کہ دہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کے جرائم یا قصاص یا جسم کے کسی عضو کو تلف کرنے سے متعلق فوجداری عدالتوںکے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ سزا یافتگان کے اعتراضات سن سکتی ہے۔ البتہ 28ربیع الاول 1440ھ سے ماقبل کے کسی بھی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔فوجداری کی عدالتوں نے گزشتہ برس 180ہزار فیصلے صادر کئے۔